29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملتان میں درجہ حرات45ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا گرم موسم اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب کر دی ہے۔ ملتان آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہر آج بھی شدید گرمی رہے گی جبکہ شام کے وقت ہلکے بادل اور ہوا چلنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب گرمیوں نے تو شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کر ہی دی ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی مزید بڑھا دیا گیآ ہے ملتان میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ملتان میں کے مختلف علاقوں میں مسلسل 6 سے 7 گھنٹے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پھر تمام دن وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔