29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ڈان ٹو میں شا ہ رخ خان کے ساتھ پر یانکا چوپڑا اور لارا دتہ کا سٹ
جنگ نیوز -
ممبئی…ہدایت کارفرحان اختر کی کامیاب فلم ڈان کے سیکوئل میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مدِ مقابل دو بیوٹی کوئینز پر یانکا چوپڑا اور لارا دتہ کو کا سٹ کر لیا گیاہے۔ ڈان میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کر دار پر یانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا تاہم اس کے سیکوئل میں پر یانکا کے ساتھ لارا دتہ کا ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے جو ایک مہمان ادا کارہ کے طور پر فلم میں جلوہ گر ہو ں گی۔ سابقہ مس انڈیا اور مس ورلڈ کا ٹائٹل رکھنے والی یہ دونوں با لی وڈ کی حسینائیں اس سے قبلSuneel Darshan کی فلم Andazمیں ایک ساتھ کا م کر چکی ہیں ۔لارا دتہ فر حان اختر کی ہدا یت میں بننے والی اس فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پر یانکا کے مقابلے میں ان کا کر دار فلم میں کم ہے مگر انھیں اس با ت کی شکایت نہیں کیونکہ وہ مقابلہ با زی کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔