29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاک بھارت سیکریٹریز تجارت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے سیکریٹریز تجارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا ، دوسرے دن کی بات چیت ملک کے تفریحی اور پرفضا مقام بھوربن میں ہوئی ۔پاک بھارت سیکریٹریز تجارت کے مذاکرات کے پہلے دن، نجی شعبے کو سہولیات دینے اور بنکوں کی شاخیں کھولنے سمیت فروغ تجارت کے مختلف پہلووٰں پر تفصیلی بات کی گئی تھی ، دونوں ممالک نے سمندر سمیت تما م راستوں سے تجارت بڑھانے کی تجاویز اور تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاکستانی حکام نے پہلے دن کے مذاکرات سے مثبت توقعات کا اظہار کیا تھا ، دو روزہ پاک بھارت تجارتی مذاکرات کے نتائج کا اعلان آج شام اسلام آباد میں مشترکا اعلامیہ میں کیا جائے گا۔