تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

آئی پی ایل میں دلی ڈیئر ڈیولز کا مقابلہ کولکتا نائٹ رائیڈرز سے ہوگا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…انڈین پریمیئر لیگ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جب دہلی ڈیر ڈیولز کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کولکتا نائٹ رائیڈرز کا سامنا کرے گی۔ انڈین پریمیئر لیگ میں آج وریندر سہواگ کی ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کا مقابلہ گوتم گمبھیر کی ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز سے ساڑھے سات بجے دہلی میں ہوگا، اب تک کھیلے جانے والے32میچوں میں ممبئی انڈینز کو واضح برتری ہے جس کے چھ میچوں کے بعد دس پوائنٹس ہیں ،چنئی سپر کنگز آٹھ پوائنٹس کی بدولت دوسرے نمبر پر ہے ۔ دہلی ڈیر ڈیولزصرف دو کامیابیوں کے بعد چار پوائنٹس لے کر آخری نمبر پر چلی گئی ہے لیکن کولکتا کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جو آج کامیابی کے بعد ٹاپ تھری میں جگہ بنا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.