29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
برج ٹاوٴن…پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،فتح کی صورت میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل چھٹی ون ڈے سیریزجیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے،پاکستان نے دونوں میچز باآسانی جیتے جس کے بعد بقیہ میچزکے لیے بھی پاکستان ٹیم فیورٹ ہے،تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی ،پاکستان ، ویسٹ انڈیز کو پچھلی پانچ ون ڈے سیریز ہراچکا ہے،برج ٹاؤن کی وکٹ کو بیٹسمینوں کے لیے سازگار قرار دیاجارہاہے،البتہ بارش میچ پراثرانداز ہوسکتی ہے۔پاکستان نے برج ٹاؤن میں واحد میچ سن 2000 کھیلا تھا جس میں اسے سترہ رنز سے کامیابی ملی۔