تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

جاوید ہاشمی کے خیالات سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوتے ہیں،احسن اقبال

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے خیالات بعض اوقات پارٹی کی ترجمانی کی بجائے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوتے ہیں۔ جمہوری جماعت ہونے کے ناتے ان کے خیالات کا احترام کیا جاتا ہے۔ لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جاوید ہاشمی کی رائے کا احترام کرتی ہے اور یہ چیز پارٹی میں جمہوریت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان میں ہوں گے اور اپناسرگرام کردار ادا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف نئے الیکشن کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.