تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دہشتگردی کیخلاف پاک بحریہ کی جنگ جاری رہے گی ، ایڈمرل نعمان بشیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کراچی میں بس پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے کینسر کے خلاف پاک بحریہ کی جنگ جاری رہے گی۔اسلام آباد میں جاری بیان کے مطابق ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کے عزم کو توڑا نہیں جاسکتا،پاک بحریہ انتہاپسندی کے خلاف پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے،پاک بحریہ کے ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے سے کہا کہ پاک بحریہ کی بس پر حملہ ذہنی بیمار افراد کی کوشش ہے جو دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو توڑنا چاہتے ہیں،اس حملہ میں4 سیلرز شہید اور5 زخمی ہوئے،ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے حملوں کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.