تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بُرزل ٹاپ روڈ12فٹ برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

جنگ نیوز -
گلگت…ملک کی بلند ترین سڑک بُرزلburzil ٹاپ روڈ پاک فوج کے جوانوں نے12 فٹ برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دی ہے ۔سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع برزل پاس موسم سرما میں شدید برفباری کے سبب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو جاتا ہے ۔ برزل پاس کی بلند ترین سطح پر 20 سے 25 فٹ تک برف پڑتی ہے جس کی وجہ سے استور گلتری روڈ موسم سرما میں چار ماہ کیلئے بند ہو جاتی ہے ۔ تاہم پاک فوج کے جوانوں نے سڑک کو قبل از وقت کھولنے کا کام رواں ماہ شروع کیا اور چند ہی روز میں سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی جس سے تحصیل گلتری اور منی مرگ کے درجنوں دیہات کا باقی دنیا سے زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ رواں موسم سرما میں یہ سڑک 82 روز تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.