تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاک امریکا تعلقات پر میڈیا کی منفی رپورٹس ، تجزیئے درست نہیں، حسین حقانی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …واشنگٹن میں پاکستانی سفیرحسین حقانی نے امریکی اخبارکی یہ رپورٹ مستردکر دی ہے کہ پاکستان نے افغان صدر کو امریکا پر انحصار ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات پر میڈیا کی منفی رپورٹس اور تجزیئے درست نہیں ہیں ۔ امریکا ، پاکستان اور افغانستان اتحادی ہیں ۔ اِن میں سے کسی کو بھی دوسرے سے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ افغان تنازعے کے حل کے لئے امریکا اور پاکستان مل کر کام کریں گے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ حل ہوچکا ہے۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاملات کو ذرا مختلف انداز میں دیکھتا ہے کیونکہ اس کی توجہ اپنے خطے پر مرکوز ہے ۔ اس کے برعکس امریکا عالمی طاقت ہے اور اس کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے ۔ اسی لئے بعض اوقات اختلافات ہوتے ہیں جو حل کرلئے جاتے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.