تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وہاڑی:تنہا8گھنٹے میں 4کنال گہیوں کی فصل کاٹ کر شرط جیت لی

جنگ نیوز -
وہاڑی…وہاڑی میں50 سالہ کسان نے چار کنال اراضی پر کھڑی گندم کی فصل تنہاآٹھ گھنٹے میں کاٹ کر زمیں دار سے بارہ ہزار روپے کی شرط جیت لی ۔وہاڑی کے نواحی علاقے ڈبلیو بی نائن کے بشیر احمد کے مطابق اس نے یہ شرط غربت کی وجہ سے لگائی تھی، جیتی ہوئی بارہ ہزار روپے کی رقم سے وہ اپنے بچوں کے لیے خوشیاں خریدے گا ۔ بشیر احمد نے چار کنال گندم کی فصل ہاتھوں سے کاٹی ہے، کٹائی کا آغاز گزشتہ روز شام چار بجے ہوا تھا ۔8 گھنٹے کے مقررہ وقت میں بشیر نے فصل کاٹ کر شرط جیت لی۔شرط ہارنے والے زمیندار نے کسان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مشکل کام تھا جو بشیر نے بڑی محنت سے پورا کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.