تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سپریم کورٹ :سی ڈی اے میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کرپشن میں پاکستان اسٹیل ملز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،انہوں نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملے کی دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک ماہ میں غیر قانونی طور پر الاٹ کئے گئے پلاٹ کینسل کرانے ہیں ۔سپریم کورٹ میں جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سی ڈی اے میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی ، جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افراد کو پلاٹ الاٹ کر دئے اور 26 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی ،61 پلاٹوں کے اشتہارات دئے گئے جب کہ اصل پلاٹ 4 ہزار تھے ، ا ن کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے اپنی ہی پالیسی کے خلاف لوگوں کو الاٹمنٹ کی اور ملازمین کے 20 فیصدکوٹہ پر عمل نہیں کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.