29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نواب شاہ : فائرنگ سے علی محمد ڈاہری ایڈووکیٹ پوتی سمیت جاں بحق
جنگ نیوز -
نواب شاہ …نواب شاہ میں فائرنگ سے مسلم لیگ فنکشنل لائرز فورم کے صوبائی صدر، ممبر سندھ بار کونسل علی محمد ڈاہری ایڈووکیٹ اور ان کی پوتی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق علی محمد ڈاہری ایڈووکیٹ اپنی گاڑی میں گھر سے عدالت جارہے تھے کہ ڈی سی او ہاؤس روڈ پر گھات میں بیٹھے4 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ۔ حملے میں علی محمد ڈاہری اور ان کی چار سال پوتی صبا شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی اسپتال پہنچایاگیا ۔ تاہم دونوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ واقعے کے بعد نواب شاہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کے بعد بازار اور دکانیں بند ہوگئیں ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وکلا ء اور شہریوں کی بڑی تعداد استپال پہنچ گئی ۔ ڈسرکٹ بار ایسوی ایشن نے واقعے کے خلاف ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ علی محمد ڈاہری ایڈووکیٹ سندھ بار کونسل کے رکن اور مسلم لیگ فنکشنل لائرز فورم سندھ کے صدر تھے۔ پولیس کے مطابق علی محمد ڈاہری کی بروہی قبائل سے پرانی دشمنی تھی اور ان کا قتل اسی دشمنی کانتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔