تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاک سعودی مشترکا وزارتی کمیشن اجلاس جلد بلایا جائے گا،حنا ربانی کھر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاک سعودی مشترکا وزارتی کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب قونصلر سطح پر مشاورت اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر متفق ہوئے ہیں۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خلیج تعاون تنظیم کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف امریکا پر سفارتی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، پاکستان افغانستان کے مسئلے کا حل افغان عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.