تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی چندترامیم کے ساتھ منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ا سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی چندترامیم کے ساتھ منظوری دے دی ہے، بل میں تجویزکیاگیاہے کہ حکومت اکٹھے کئے گئے ٹیکس کے دس فیصدسے زائدکاقرض اسٹیٹ بینک سے حاصل کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کوآگاہ کرے گی۔ اسلام آبادمیں سینیٹراحمد علی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے شرکانے متفقہ طورپرترامیم کی منظوری دی ، جن میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کوختم کرنے کی تجویزبھی دی گئی،جبکہ مانیٹری اینڈفسکل کوارڈینشن بورڈکی تشکیل نوکرکے اسیمزیدفعال بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اسٹیٹ بینک کو پرانے قرض پانچ کے بجائے8سالوں میں واپس کرسکیں گی تاہم اپنے6ہفتے کے اخراجات سے زیادہ قرض لینے کی صورت میں صوبائی یاوفاقی حکومت ، سٹیٹ بینک سے تین ماہ پہلے لیاجانے والاقرض واپس کرے گی،بل کومنظوری کے لئے دومئی کوسینیٹ میں پیش کیاجائے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مسلم لیگ ن کے رہنمااسحاق ڈارسے ملاقات کی اوربل پرمسلم لیگ ن کی سفارشات کوتسلیم کیا جس کے نتیجے میں کمیٹی اجلاس میں بل کی منظوری دی گئی ۔








صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.