29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پرویز الٰہی اقتدار کیلئے پنجاب کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں، رانا ثناء
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی صرف اقتدار کیلئے پنجاب کو تقسیم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں سرائیکی صوبے کی ہرتجویز کی ڈٹ کرمخالفت کی تھی ۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ق لیگ نے اپنے دورمیں دوتہائی اکثریت کے باوجود سرائیکی صوبہ نہیں بنایا اب وہ ن لیگ کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر پنجاب کی تقسیم کا راگ الاپ رہی ہے ،عوام چوہدری پرویزالٰہیسے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر وہ پنجاب کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ جنوبی پنجاب کیلئے وزیر اعظم پیکج کے 25ارب روپے بھی پنجاب حکومت فراہم کررہی ہے،چوہدری پرویز الٰہی صرف اورصرف اقتدار کیلئے پنجاب تقسیم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔