29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان ،ویسٹ انڈیز میچ، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر
جنگ نیوز -
کینسنگٹناوول،برج ٹاؤن…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کے لیے ہونے والا ٹاس بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ اس میچ کے لیے ممکنہ طور پر پاکستان ٹیم درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔شاہد خان آفریدی (کپتان)، عبدالرحمن ،احمد شہزاد،اسد شفیق،عمر اکمل ،مصباح الحق،جنید خان،حماد اعظم ،سعید اجمل ،وہاب ریاض،محمد حفیظ، محمد سلمان اور تنویر احمد شامل ہیں۔جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں ڈیرن سامی (کپتان)،ڈیوائن براوو،کالٹن بو،بشو،ڈیرن براوو،مارٹن،روی رامپال،روش،سموئیلز،سمنز اور اسمتھ شامل ہوسکتے ہیں۔