تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ہیٹی میں غربت و افلاس : متا ثرین زلزلہ مٹی کی رو ٹی کھانے پر مجبو ر

جنگ نیوز -
پورٹوپرنس…کہتے ہیں کہ بھوک کا ستایا کچھ بھی کھانے کو تیار ہوتا ہے جس کی حقیقی مثال دیکھنے کو ملی گذشتہ دنوں ہیٹی میں ،جہاں ناصرف غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں بلکہ گذشتہ سال آنے والے زلزلے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔غربت،بھوک و افلاس کے ستائے یہاں کے باسی بروقت امداد نہ ملنے اور بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر پیٹ بھر نے کے لیے مٹّی کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ہیٹی کے زلزلہ متا ثرین بر وقت عالمی امدا د نہ پہنچنے کے باعث خوراک کی شدید کمی اوربھو ک کا شکا رہیں جس کے باعث وہ مٹی کوبھٹّی میں پکا کر کھا رہے ہیں ۔ہیٹی کی خواتین مٹی کو مکھن اور نمک کیساتھ آٹے کی طر ح گو ند ھ کر اس کی چھو ٹی چھو ٹی رو ٹیاں پکا تی ہیں جو بھو ک کے ہا تھو ں پریشا ن بچے اور بڑے کھا نے پر مجبو ر ہیں ۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.