تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

انجلینا جولی کا اشتہاری مہم کے لیے دس ملین ڈالر کا معاہدہ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی پُرکشش اداکارہ Angelina Jolieکا ستارہ آجکل شہرت کی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے جبھی مشہور فرانسیسی برانڈLouis Vuittonنے بھاری معاوضے کے عوض انہیں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق35سالہAngelinaمشہور گلوکارہ میڈونا اور جنیفر لوپیز کے بعداب اس مشہور فرانسیسی فیشن برانڈ کی مصنوعات کے لیے ماڈلنگ اور تشہیری مہم میں حصہ لیتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ Angelina Jolieنے حال ہی میں مشہور فرانسیسی برانڈLouis Vuittonکیساتھ10ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.