تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بے نظیر کو شہید مانتے ہیں ذوالفقار بھٹو کو نہیں،خواجہ سعد رفیق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ وہ بے نظیر کو شہید مانتے ہیں ذوالفقار بھٹو کو نہیں،انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی جماعت نے صحیح اپوزیشن نہیں کی اور فوج کے آنے سے ڈرتے رہے تاہم اب ان کی جماعت اب حقیقی اپوزیشن کرے گی۔ قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سعد رفیق کاکہناتھاکہ بھٹو نییحییٰ خان کے ساتھ گٹھ جوڑ کے تحت پاکستان کو توڑنے میں اپنا حصہ ڈالا لیکن بعد میں ایک آمر کے سامنے ڈٹ کر کفارہ ادا کردیا،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جیل والے گیلانی نہیں رہے اور وہ ان سے سخت مایوس ہوئے ہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ رقبے اور آبادی کے تناسب سے نئے صوبے بنائے جائیں لیکن لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی مخالفت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت پر کرپشن کا الزام لگانے والوں کی حکومت برطرف کی گئی تو اس کے خلاف عدالتی فیصلے میں حکومت کو کرپٹ قرار دیا گیا،اور جس بنچ نے یہ فیصلہ دیا اس میں جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی شامل تھے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.