تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزارت قانون نے بھٹو کیس سے متعلق مزید رکارڈ حاصل کرلیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت قانون نے بھٹو کیس سے متعلق مزید رکارڈ سپریم کورٹ سے حاصل کر لیا ہے تا کہ بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر تیاری کی جا سکے ۔وزارت قانون کے سینئر کنسلٹنٹ عارف چوہدری نے رکارڈ کے حصول کے بعدمیڈیا کو بتایا کہ مقدمے سے متعلق عدالتی احکامات اور گواہوں کے بیانات پر مشتمل مصدقہ نقول گزشتہ روز حاصل کر لی گئی تھیں جبکہ دیگر دستاویزات آج وصول کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کی عدالتی کارروائی سے متعلق آڈیو رکارڈ سے اہم معلومات ملیں گی جس میں ذوالفقار علی بھٹو کا سپریم کورٹ میں بارہ گھنٹے کا خطاب بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.