تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کپتان وصی و دیگر پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوما لی قزاقوں کے ہاتھوں کپتان وصی حسن سمیت چار پاکستانیوں کے اغواء پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ صومالی قزاقوں نے گزشتہ 6ماہ سے بحری جہاز کے کپتان وصی حسن سمیت 22افراد کو یر غمال بنا رکھا ہے جن میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صومالی قزاقوں کی جانب سے یر غمالیوں کی رہائی کیلئے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جارہاہے اور تاوان کی عدم ادا ئیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارتہی ہیں۔ جس کے باعث متاثرہ خاندان کے افراد شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں ۔ الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیاکہ کپتان وصی حسن سمیت چار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں او ر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے تحت نذیر حسین اسپتال میں بلڈ بینک کی افتتاحی تقریب جمعہ 29/ اپریل 2011کی شام 5بجے فاوٴنڈیشن کے صدر دفتر واقع ST-7، بلاک 14، نزد تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا کراچی میں ہوگی ۔تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل ” MASAHARU SATO“ ہونگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.