تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاکستان اور بھارت تجارتی فروغ کیلئے ورکنگ گروپ بنانے پر متفق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ورکنگ گروپ بنانے اور ٹیرف سمیت دیگر رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ، پاکستان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے سیکرٹیری سطح کے مذاکرات دو ادوار میں اسلام آباد اور بھوربن مری میں ہوئے ، مذاکرات کے اختتام پر مشترکا اعلامیہ جا ری کیا گیا ۔ سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغکیلئے ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا جس کا پہلا اجلاس رواں سال ستمبر میں ہو گا۔اعلامیے میں پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.