29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا:6جنوبی ریاستوں میں طوفان ،250 سے زئد افراد ہلاک
جنگ نیوز -
امریکا:6جنوبی ریاستوں میں طوفان ،250 سے زئد افراد ہلاک
مونٹگمری…امریکا کی6جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی سو تک پہنچ گئی ہے ،ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں اورصرف الباما ہی میں اموات کی تعداد ایک سو62ہوگئی ہے۔امریکا کی ریاست البامامیں طوفان نے بدترین تباہی مچائی ہے جہاں نہ صرف ہزاروں مکانات ملبے کاڈھیربنے ہیں بلکہ دس لاکھ سے زائدافرادبجلی سے محروم ہونے کے سبب عوام کوشدید مشکلات کابھی سامناہے۔لوگ بچاکچاسامان ڈھونڈنے کی فکرمیں ہیں۔اموات کے لحاظ سے جارجیاتیسرے نمبرپرہے مگرتباہی یہاں بھی کم نہیں۔طوفان سے مسی سیپی،ٹینی سی ،ورجینیااورکنٹاکی میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اورسڑکوں پرتباہ حال گاڑیاں اورٹرک پڑے ہیں اورلوگوں کے ذہنوں میں وہ لمحہ اب بھی موجود ہے جب طوفان نے انہیں آلیاتھا۔ایک ٹرک ڈرائیورنے بتایاکہ اس نے شاہ راہ پر عمارت گرتے ہوئے دیکھی اوربیوی سے کہاکہ بھاگو ۔امریکامیں طوفان سے نقصانات ایسے موقع پرہوئے ہیں جب عوام اقتصادی بحران سے دوچارہیں اورکئی ایسے ہیں جوبنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔