تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

جنگ نیوز -
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

بارباڈوس… تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مصباح الحق کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی،بارباڈوس میں بارش کی وجہ سے تقریبا پونے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا میچ 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ، کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کرویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم 43.4 اوورز میں 171رنز پر ڈھیر ہوگئی، سیمنز 51 اور ڈیرن براؤو 47رنز بنا کر نما یاں رہے، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے تین تین وکٹیں لیں، جواب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا،اور اس کے چار کھلاڑی صرف 49 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ، اس موقع پر مصباح الحق نے حماد اعظم کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں78 رنز بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا ، حماد اعظم36 رنز بناکر امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہوئے، لیکن مصباح الحق نے ناقابل شکست 62 رنز بناکر پاکستان کو تین وکٹوں سے کامیابی دلادی، یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بھی تین ۔ صفر کی فیصلہ کن برتری کیساتھ اپنے نام کرلی۔ سیریز کا چوتھا میچ دو مئی کو برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہی کھیلا جائے گا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.