29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی زندگی کا خوشگورترین لمحہ آگیا
جنگ نیوز -
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی زندگی کا خوشگورترین لمحہ آگیا
لندن…شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی زندگی میں بلآخر وہ لمحہ آ گیا جس کاانہیں برسوں سے انتظارتھا۔بارات اب سے چندگھنٹے بعدایبے پہنچے گی اورجوڑے کودیکھنے کے لیے ہزاروں مداحوں نے شب بھرڈیرے ڈالے رکھے۔شب کوشہزادہ نے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔کیٹ مڈلٹن کی محبت سے سرشارشہزادہ ولیم نے شادی سے ایک شام پہلے بھی مداحوں کومایوس نہیں کیا۔اپنی رہائش گاہ کلیئرنس ہاوس سے اچانک باہرآکرمال پرموجودخواتین ،بچوں اور مردوں سے مصافحہ کرکے مبارکبادوصول کی ۔تقریبادس منٹ تک جاری اس ملاقات میں لوگ انہیں اپنے درمیان پاکرخوشگوارحیرت سے دوچاررہے۔کچھمداح رات بھرایبے کے قریب ڈیرے ڈالیں گے۔ایک امریکی نے کہاکہ یہ پہلی بارہے کہ وہ شاہی شادی براہ راست دیکھے گا۔وہ سوچتاتھاکہ یہ کون دیوانے ہیں جواتناشورمچاتے ہیں اوریہاں آکروہ انہی میں سے ایک بن گیاہے۔شادی میں شرکت کیلئے دنیابھرسے مہمانوں کی آمد28اپریل کی شام ہی شروع ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈکے وزیراعظم جان کے کاشہزادہ چارلس نے استقبال کیا۔ 19سو مہمانوں میں اوبامااوربلیئرشامل نہیں۔ شہزادے کی مصروفیت اسقدرتھی کہ آسٹریلیاکی وزیراعظم جولیا گیلارڈ آئیں تووہ دروازے تک بھی نہ پہنچ سکے اوربعد میں اس بات کااحساس کرتے ہوئے گیلارڈکودروازے تک لائے تاکہ صحافی تصویربنا لیں ۔شہزادے کورگبی شرٹ کاتحفہ ملا۔شب بسری کے لیے بن بلائے مہمانوں کی بھی تیاریاں مکمل ہیں۔شب بتانے کے لیے کیٹ اہل خانہ کے ساتھ گورنگ ہوٹل پہنچیں۔یہاں انکے مداحوں کی بھی کمی نہیں تھی۔ہوٹل کی آرائش سے وہ خودبھی متاثرہوئے بنانہ رہ سکیں۔جہاں وہ دلہن کے روپ میں آئیں گی،وہاں جمعرات کوبھی وہ شادی کی ریہرسل کرچکی ہیں۔انہوں نے پہلی اورتیسری ریہرسل شہزادہ ہیری کے ساتھ کی۔جوشہہ بالاہیں۔لوٹیں توانتہائی پراعتمادنظرآئیں۔ایبے جوڑے کی اب راہ تک راہ ہے جنکے لیے آج کادن زندگی کے خوشگوارترین دنوں میں سے ایک ہے۔عشروں پہلے چارلس اورڈیاناکی شادی کی طرح یادگار۔اوراس محبت کی علامت جومہینوں نہیں سالوں میں پروان چڑھی ہے۔