29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی: بلوچ کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ،دو بھائی ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی: بلوچ کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ،دو بھائی ہلاک
کراچی…کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کالعدم تنظیم سے وابستہ دو بھائیوں کو ہلاک کردیا،پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے میں کالعدم لشکر جھنگوی سے وابستہ دو سگے بھائیوں کو نامعلوم ملزما ن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد کامرا ن اور محمد خالد عرف ٹنڈا کے نام سے ہوئی ہے،مقتول خالد ٹنڈا کلفٹن برج پر ہونے والی ایرانی انجنیئرز کے قتل میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکاتھا،پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے،دونوں بھائیوں کی لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔