تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکی صدر اوباما کا اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

جنگ نیوز -
امریکی صدر اوباما کا اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

واشنگٹن…امریکی صدرباراک اوباما کا اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کو نیا وزیردفاع نامزد کردیا۔وہائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا نیا چیف، جبکہ افغانستان میں ان کی ذمے داریاں امریکی سینٹرل کمانڈ کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان ایلن کو سونپنے کے علاوہ سینئر امریکی سفارتکار ریان کروکر کو افغانستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان تمام افراد کی ان کے نئے عہدوں پر تعیناتی امریکی سینیٹ کی منظوری سے ہوگی۔پنیٹا موجودہ امریکی سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس کی جگہ سنبھالیں گے جو رواں برس اپنے عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.