29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی،فائرنگ سے پیش امام سمیت2افراد ہلاک،2زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں آج پیش امام کو قتل کردیا گیا جبکہ میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود گارڈن ایسٹ میں واقع داعی مسجد کے پیش امام مولانا ارشاد اللہ عباسی آج صبح نماز فجر پڑھانے کے لئے مسجد کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر نمازی مسجد سے باہر آئے اور انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال لائے جانے تک جاں بحق ہوچکے تھے۔ مقتول جامعہ بنوریہ ٹاؤن میں استاد کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان سے ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی اور گلزار ہجری میں فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئے۔