تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

شمالی وزیرستان،شدت پسندوں کے دو گروپوں میں تصادم

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران سات افراد مارے گئے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب آج صبح دو شدت پسندگروپوں میں تصادم ہوا ۔ لڑائی میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں سات شدت پسندمارے گئے جن میں سے دوکا تعلق درہ آدم خیل سے بتایا جاتاہے ۔ واقعے کے بعد شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.