29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
شہزادہ ولیم اور کیٹ کی شادی میں کچھ دیر باقی
جنگ نیوز -
لندن…برطانوی شاہی خاندان کے لئے آج کا دن بے حد اہم ہے۔دنیا بھر کی نگاہیں اس حسین تقریب پر لگی ہیں۔جب ولیم اپنی منگیتر کیٹ کے سنگ بکنگھم پیلس میں داخل ہوں گے، دوسری جانب کیٹ کے خواب بھی پورے ہوجائیں گے۔شاہی شادی کی تقریب میں کچھ ہی دیر باقی ہے اس سے قبل ہی ٹریفلگر اسکوائر پر بڑی اسکرین نصب کر دی گئی ہیآج ہونے والی شادی کی تقریب، دنیا بھر کے تقریبا دو ارب افرادبراہ راست دیکھیں گے۔ شاہی خاندان میں ہونے جارہی ہے شادی کے موقع پر کسی بھی غیرمتوقع ہنگامے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے بھی شاہانہ انتظامات کیے گئے ہیں۔کچھ ناراض اور کچھ انتہا پسندوں نے احتجاج اور ہنگامے کرنے کا اعلان کیا۔جس کے بعد سیکورٹی مزید سخت کرد ی گئی۔لندن پولیس نے شاہی شادی کے لیے ایک بڑا سکیورٹی آپریشن ترتیب دیاہے،اس کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی بھی کیجارہی ہے جوویسٹ منسٹر ایبے اور بکنگھن پیلس کے علاوہ اہم عمارات کی نگرانی بھی کریں گے۔دسمبرمیں شہزادہ چارلس اور کیملا کی گاڑی کونشانہ بنایاگیاتھا۔قبل ازیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون شادی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے،جہاں رات گئے خیموں میں موجود دیوانوں سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہناہے کہ وہ اتنے سارے لوگوں کوخوشی میں جھومتا دیکھ کر خوش ہیں۔جو اپنی فیملی اور فرینڈز کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈاسے بھی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔انہیں اس موقع پر شہزادہ چارلس اور ڈیانا کی شادی یاد آگئی۔شادی کے موقع پربرطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیر اور گورڈن براؤن کوشاہی شادی میں مدعو نہیں کیاگیا۔