29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا،جنوبی ریاستوں میں طوفان سے تباہی،3سو سے زائد ہلاکتیں
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کی6جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعدادتین سوسے زائد ہو گئی ہے ۔صرف ریاست الباما میں دو سوچارافراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا کی ریاست البامامیں طوفان نے بدترین تباہی مچائی ہے جہاں نہ صرف ہزاروں مکانات ملبے کاڈھیربنے ہیں بلکہ دس لاکھ سے زائدافرادبجلی سے محروم ہونے کے سبب لوگوں کوشدید مشکلات کا سامناہے۔ طوفان سے Tuscaloosaمیں چھتیس ،ٹینی سی میں چونتیس،مسی سیپی میں تینتیس جارجیا میں چودہ آرکنساس میں بارہ ،ورجینیامیں پانچ ،میسوری میں دواورکینٹاکی میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔الباما کے علاوہ دیگرریاستوں میں ہلاکتیں توکم ہوئی ہیں لیکن بڑے پیمانے پرتباہی پھیلی ہے ۔سڑکوں پرجا بجاتباہ حال گاڑیاں اورٹرک الٹے پڑے ہیں۔