29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لیبیائی فوج کی مصراتہ پر شدید بم باری،9افراد ہلاک
جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیا میں نیٹوطیاروں کے حملے جاری ہیں۔مصراتہ میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان لڑائی میں نوافرادہلاک ہوگئے۔لیبیا کی فوج نے مصراتہ کادوماہ سے محاصرہ کررکھا ہے۔گزشتہ روز فوج نے شہرپرشدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نو افرادہلاک ہوگئے،جبکہ فوج نے تیونس کے سرحدی علاقے میں ایک چوکی پربھی قبضہ کرلیا ہے ۔دن بھرجاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران حکومت مخالفین نے فوج کی جانب سے بندرگاہ پرقبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ ادھرنیٹوطیاروں نے رات گئے طرابلس اورمصراتہ کے نواح میں بمباری بھی کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔