تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاکستان نے ڈرونز حملے رکوانے کیلئے سعودی عرب کی مدد مانگ لی

جنگ نیوز -
تہران …فارن ڈیسک…امریکی ڈرونز حملے رکوانے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ۔ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کے مطابق پاکستان امریکا کے ڈرونز حملوں کے خلاف پاکستان سعودی عرب سے مدد لے گا۔ پاکستان کی حکومت نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ امریکا پر دباو ڈالے کہ وہ غیر قانونی ڈرون حملے بند کرے۔ان حملوں سے قبائلی علاقوں میں بہت سے شہریوں کو ہلاک کیا جارہا ہے۔پاکستان کی خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اس بات کی تصدیق کی اورکہا کہ ہاں ، ہم نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کو قائل کر رہے ہیں کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی بجائے دہشت گردی کو پھیلا رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ کہ وہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بغیر ان حملوں کو روکنے کے لیے پاکستان کی حمایت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.