29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
مہیش بھٹ کی بیوی کا اداکارہ میرا کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ممبئی…فارن ڈیسک…مہیش بھٹ کی بیو ی نے پاکستانی اداکارہ میرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے خاوند کی کردار کشی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لیے آج اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہی ہے ۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا نے پہلے یہ الزام لگایا کہ مہیش بھٹ نے تھپڑ رسید کیا ،پھر اس نے فلم ساز کے دفتر میں آکر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ مہیش بھٹ کو نہ صرف گرو کے طور پر بلکہ عمران ہاشمی اور راز اور مرڈر فلم کی مصنفہ شگفتہ رفیق کی موجودگی میں اسے ایک بوائے فرینڈ سمجھتی تھی۔مہیش بھٹ کی بیوی سونی راجدان نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اپنے وکلاء سے مہیش کو بدنام اور کردار کشی کرنے کے الزام کا مقدمہ دائر کرنے کے سلسلے میں آج مشاورت کر رہی ہے۔ اخبار کے مطابق جب انہوں نے سونی سے رابطہ کیا تو اس نے اس کی بات کی تصدیق کی کہ وہ میرا کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کر نے اپنے وکیل سے ملاقات کر رہی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا نے میرے شوہر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔اس سے پہلے بھی یہ پاکستانی اخباروں میں میرے شوہر پر الزام تراشی کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میرا پر بہت ناراض ہے۔مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ میرا خطرناک ہے اسے دوا کی ضرورت ہے۔اس کی مجھے پہلے ہی توقع تھی۔