تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کیٹ میڈلٹن پرنس ولیم کی شریک حیات اور شاہی خاندان کی بہو بن گئیں

جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے بالآخر اپنی خوابوں کی تعبیر پالی اور دونوں آج رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم کی دلہن ڈچز آف کیمبرج کے خطاب کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔ شادی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں انجام پائی۔ شادی کی رسومات لارڈ آرک بشپ کنٹربری ڈاکٹرروون ولیمز کے ہاتھوں انجام پائیں۔ اس سے پہلے دلہا پرنس ولیم اپنے بھائی ہیری کے ہمراہ کلیرنس ہاؤس سے جبکہ دلہن اپنے والد کے ہمراہ گورنگ ہوٹل سے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں۔ شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہا دلہن بکنگھم پیلس پہنچیں گے۔ دلہا دلہن ، ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ عوام کو محل کی بالکنی سے درشن کرائیں گے۔ رائل فورس کے طیارے نئے جوڑے کو سلامی پیش کریں گے۔شاہی خاندان کی گزشتہ ساڑھے تین سو سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی عام برطانوی کی شادی ، شاہی خاندان کے اہم فرد سے ہوئی ہے اور اب کیٹ ، کوسرکاری طور پران کے مکمل نام کیتھرین سے پکارا جائیگا۔دلہن کا لباس سارہ برٹن نے ڈیزائن کیا۔ شادی میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے انیس سو مہمانوں کو دعوت دی گئی ۔ان میں تقریباًچالیس غیر ملکی شاہی جوڑے بھی شامل ہیں۔تاہم امریکی صدر باراک اوباما،سابق برطانوی وزرا اعظم ٹونی بلئیر اور گورڈن براؤن کو آنے کی زحمت نہیں دی گئی ۔تقریب میں برطانیہ کے اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور گلوکار ایلٹن جون کو بھی دعوت دی گئی ہے اورشاہی خاندان کی ہونے والی بہو کیٹ کے آبائی علاقےBucklebury کے قصائی، ڈاکئے کوبھی خاص طور پر بلایاگیاہے۔حسین اوراہم تقریب میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے پانچ ہزارسے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔آج ہونیوالی شادی کی تقریب، دنیا بھر کے تقریبا دو ارب افرادبراہ راست دیکھی ،جبکہ چھ لاکھ سے زائد افراد شادی کی خوشیاں منانے کیلئے لندن کی سڑکوں پر موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.