تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

حج کرپشن کیس: ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت جس کرپشن کیس میں بھی ہاتھ ڈالتی ہے،وہاں افسروں کے تبادلے کر دئیے جاتے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے افسران جاوید بخاری اور حسین اصغر کے تبادلوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی دونوں افسران کے تبادلے منسوخ کئے جائیں ورنہ عدالت نوٹی فکیشن معطل کر دے گی ۔ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال نے اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عدولی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ جسٹس راجہ فیاض نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی معاونت کرنیوالے افسران کو ہٹانا عدالتی کام میں مداخلت ہے۔ حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کیخلاف بے بنیاد الزام لگانے پر رکن اسمبلی اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کاحکم دیا جائے جس پر جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ یہ معاملہ ٹرائل کورٹ کا ہے۔ جسٹس راجا فیاض نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت صحافیوں کو ہراساں نہ کرنے سے متعلق پہلے ہی آبزرویشن دے چکی ہے،کیس کی سماعت6 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.