29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہورمعروف افسانہ نگار اے حمیدمیانی صاحب قبرستان میں سپردخاک
جنگ نیوز -
لاہور…معروف افسانہ نگار اور دو سو کتابوں کے مصنف اے حمید طویل علالت کے بعد لاہور میں83سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ انہیں آج نماز جمعہ کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔اے حمید کافی عرصہ سے دل،شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا تھے۔ وہ دو ماہ سے جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ رات دو بجے ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اے حمید1928 میں امرتسرمیں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد پاکستان آ گئے۔ وہ ریڈیو پاکستان اور وائس آف امریکا سے بھی وابستہ رہے۔ انہوں نے کئی اخبارات کیلئے کالم اور ٹی وی ڈرامے بھی لکھے، ان میں بچوں کے ڈرامے عینک والا جن نے بہت شہرت پائی۔ ادبی خدمات کے صلے میں اے حمید کو انیس سو اٹھانوے میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔