تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رئیسانی روڈپرنامعلوم مسلح کارسواروں نے جوپہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے عبدالباقی پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے گھر سے گاڑی میں سوارنکل رہاتھاجس کے نتیجے میں عبدالباقی اورراہگیر نذیر احمدزخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپرطبی امدادکی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچایاگیاتاہم عبدالباقی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.