29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان میں بھی مزاحمتی قوتوں سے مذاکرات کئے جائیں، افتاب شیرپاوٴ
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شپرپاو نے کہا ہے کہ جس طرح امریکہ نے افغانستان میں مزاحمتی قوتوں سے غیر مشروط مذاکرات کی حامی بھری ہے،اسی طرح پاکستان میں بھی مذاکرات کی پیش کش کی جائے ۔آفتاب شیرپاو پشاورمیں پشتو عالمی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کو کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ جس پر امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے افغانستان کے مزاحمتی قوتوں سے غیر مشروط مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپریشن مسئلہ کا حل نہیں۔ آفتاب شیرپاو نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے لئے حکومتی اورعوامی سطح پر روابط بڑھائے جائیں۔