12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
ہوسٹن کے چڑیا گھرمیں بکریوں نے پینٹنگ کر ناشروع کردی
جنگ نیوز -
ہوسٹن…این جی ٹی…امریکی شہرہوسٹن کے چڑیا گھر میں بکریوں نے بچوں کی تفریح کیلئے پینٹنگ کر ناشروع کردی ہے۔ چڑیا گھر کی رہائشی یہ دو بکریاں اپنے منہ میں پینٹ برش پکڑ کر کمال مہارت سے اسے رنگ کی بو تل میں ڈبو کرAbstract پینٹنگ بناکر اپنے فن کا اظہار کر تیں ہیں ۔سیمنٹ کے بلاکس کی دیوار پر کھڑے ہوکر پینٹنگز بنانے والی یہ بکریاں اپنی اس منفرد صلاحیت کے باعث نا صرف مقبول ہو گئیں ہیں بلکہ ان کی تخلیق کردہ پینٹنگز کو چڑیا گھر میں آنے والے افراد شوق سے خرید تے ہیں۔