تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

سنجے دت کی ایک اورنئی کامیڈی فلم ”راسکلز“کا ٹریلر ریلیز

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…حال ہی میں کامیڈی فلم ’ڈبل دھمال‘ کی سپر ہٹ کا میابی کے بعد سنجے دت ایک اور کا میڈی فلم Rascalsمیں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ مر کزی کر دار میں اجے دیوگن نظر آئیں گے۔اس فلم میں کنگنا راناوٹ واحد فی میل کاسٹ ہیں جبکہ ارجن رام پال اور Chunky Pandeyبھی اس کامیڈی فلم میں اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کو سنجے دت نے ہی پر وڈیوس کیا ہے جسے 26اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.