تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

پتھروں کا توازن بر قرار رکھ کر منفرد مجسمے بنانے والا امریکی آرٹسٹ

جنگ نیوز -


کولوراڈو…این جی ٹی…عا م طو ر پر سرکس میں بچے اور بڑے جسما نی توازن کو بر قرار رکھنے کے منفرد کرتب پیش کر تے ہیں لیکن امریکی ریاست Coloradoمیں ایک ایسا شخصMike Grab بھی موجودہے جو مختلف جسامت کے پتھروں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر با کما ل توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد مجسمے تخلیق کر تا ہے ۔اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس آرٹسٹ نے گوند یاکسی دوسری چپکانے میں مدد دینے والی اشیاء کے استعمال کے بغیر بہتے ہوئے دریا میں چھوٹے پتھروں کے اوپر بڑے پتھروں کو ترتیب سے رکھا ہے کہ ایک پتھر بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتا۔ آرٹسٹ کے تخلیق کردہ پتھروں کے یہ دلکش مجسمے دریا میں کشتی رانی کر نے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.