12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
لیگو بلاکس سے بناروبوٹ جو کیک کاٹنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
جنگ نیوز -
برسلز…این جی ٹی…اکثر واوقات کیک کے سلائس برابر نہیں کٹتے جس کے باعث بچے نا راض ہو جاتے ہیں کہ انھیں دوسروں کے مقابلے میں چھوٹا پیس ملا ہے ۔بیلجیم میں کیک کے سلائسس پر اس جھگڑے کو ختم کرنے کیلئے ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو منصفانہ طریقے سے برابر کیک کے سلا ئس کا ٹنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اس روبوٹ کو لیگو کے بلاکس سے تیار کیا گیا ہے جو اپنے سنسرز اور نصب بلیڈ کے ذریعے نہایت کم وقت میں کیک کو مختلف ٹکڑوں میں کاٹتاہے اور حیر ت انگیز طور پر سب کے سب سلائس سائزمیں برابر ہو تے ہیں۔ آپ صرف روبوٹ کوکیک کے حصے کر نے کی تعداد سے آگاہ کر دیں با قی ساراکام یہ خود کر لے گا،نہ جھگڑا نہ کیک کا ٹنے کی پر یشانی ۔منصفانہ طریقے سے کیک کے برابر سلا ئسس مل جائیں گے۔