12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
ابھیشک کا ’چپکے چپکے‘ کے ریمیک میں امیتابھ کا کردار ادا کرنے سے انکار
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہوئے والدین کے سائے سے ناصرف باہر آنابچوں کے لیے آسان نہیں ہوتا بلکہ اگر یہی والدین کسی شعبے میں لیجنڈ کا درجہ رکھتے ہوں تو انکے کارناموں کو کامیابی سے دہرانا تقریباً ناممکن شمار کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گذشتہ دنوں لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق فلمساز سہیل ماکلائی نے ہرشیکش مکرجی کی مشہورِ زمانہ کامیڈی فلم چپکے چپکے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں امیتابھ بچن،دھرمیندرا،جیا بچن اور شرمیال ٹیگور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم کے ریمیک میں فلمساز امیتابھ کی جگہ ابھیشک کو لینے کے خواہشمند تھے لیکن انہون نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ اپنے والد کی اس کردار میں نبھائی گئی اعلیٰ پائے کی اداکاری کو دوبارہ دہرانے کی قابلیت نہیں رکھتے ہیں۔دوسری جانب ابھیشک کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر وہ اپنے والد کے کردار دوبارہ کریں گے تو غیر ارادی طور پر باپ بیٹے کا موازنہ شروع کردیا جائیگا جبکہ ان کے خیال میں امیتابھ نے اس زمانے میں بھی اپنے کردار سے مکمل انصاف کیا تھا جسے اب مزید بہتر کرکے پرفارم کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔