12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:59
بھارت میں سالانہ رکشہ چیلنج کا انعقاد،غیر ملکی شرکاء کی شرکت
جنگ نیوز -
چنئی…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت میں سالانہ آٹو رکشہ چیلنج کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 14رکشوں سمیت31غیر ملکی شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔30جولائی کو بھارتی شہر ممبئی سے شروع ہونے والا یہ چیلنج آج چنائے میں اختتام پذیر ہوگا جس کے لئے ان 14ٹیموں نے2ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا ہے۔امدادی مقاصد کے تحت ہر سال ہونے والے اس مقابلے میں اس سال بھی برطانیہ،چلی،اسپین،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،آئرلینڈاورکینیڈاسے آنے والے شرکاء شا مل تھے۔