12 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:44
حکومت کوشہید نہیں مکمل طور پر ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر بات پر لانگ مارچ نہیں کیا جا سکتا تاہم اگر موقع آیا تو ایسے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔وہ لاہور میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے گفتگو کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حکومت کو شہید نہیں بنانا چاہتے لیکن اس کی بیڈ گورننس سمیت ہر چیز کو سامنے لا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس نے جمہوریت کا امیج تباہ کر رکے رکھ دیا۔ کہیں بھی قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی عدلیہ کے ساتھ لڑائی کی جاری ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ملک جمہوریت کے سائے تلے ترقی کر رہا ہوتا تو دہشت گردی اور انتہاپسندی نہ ہوتی۔