تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:59

اکوڑہ خٹک میں پرائمری اسکول بم دھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک پرائمری اسکول کو بم دھماکے سے تباہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول نذر آباد اکوڑہ خٹک کی عمارت میں نامعلوم شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم نصب کردیا تھا، جو رات نو بجے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے اسکول کی عمارت کی دیواریں گر گئیں۔اور کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے بھی ٹوٹ گئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور سرچ اپریشن شرو ع کی تاہم تا حال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے وقت سکو ل کے چوکیدار نماز کے لئے گیا تھا اور سکول مکمل طور پر خالی تھا۔دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں دس کلو تک بارود استعمال کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.