12 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:44
پاکستان کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کینیڈا کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن نے 11 کھلاڑیوں اوردوآفیشلز کے ویزوں کے لئے کینیڈاکے سفارت خانے میں درخواستیں جمعہ کرا ئی تھیں لیکن صرف چارکھلاڑیوں کو ویزے جاری کیئے گئے ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں کینیڈا کپ میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہے۔ کینیڈاکے سفارت خانے نے ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اُنہیں یقین نہیں کہ کھلاڑی واپس آئیں گے۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں کو کینیڈا کے ایک کلب نے مدعو کیا تھا اورفیڈریشن سے ان کھلاڑیوں نے این او سی بھی نہیں لیا لیکن اُنہیں ویزے جاری کردیئے گئے اوروہ کینیڈا بھی روانہ ہو چکے ہیں۔ کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔