تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:55

پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 60300روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی

جنگ نیوز -


پشاور...پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار تین سو روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے ۔صرافہ ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ر جحان جا ری ہے۔ جس کے نتیجے میں پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار تین سو روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ قبل سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار چار سو روپے تھی۔ یوں فی تولہ سونے میں ایک ہفتہ کے دوران 3 ہزار 8 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.