تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:17

لاہور:مون سون کی بارش سے میں سڑکوں پر پانی جمع

جنگ نیوز -


لاہور...لاہورمیں مون سون کی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیئے، نشیبی علاقے اور شہربھرکی سڑکیں زیر آب آگئیں،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا ہورہے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر دو بجے تک لاہور شہر میں 38.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرآب آگئیہیں، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، ڈیوس روڈ، جی ٹی روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو سمیت شہربھر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے گاڑیاں خراب سے ٹریفک جام ہوگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کچھ وقت کے لئے مزید جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.